ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر کا گجرات جیل کا دورہ

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا،سول جج / مجسٹریٹ درجہ اول محمدعباس، سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مختلف بیرکوں، جیل ہسپتال، کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ فاضل سیشن جج نے جیل میں سیکیورٹی انتظامات، قیدیوں کی تعلیم تربیت کے لئے قائم کلاس رومز،لائبریری میں کئے گئے انتظا مات پر بھی اطمینان کا اظہا رکیا اور مجموعی طور پر جیل میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات