Published: 01-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) امیدوار چیئرمین یونین کونسل سوک کلاں چوہدری عکاظ ضیاء متہ نیاپنی رہائشگاہ پر لانگ مارچ استقبال تیاریوں کے حوالے سے بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آزادی مارچ کا فائنل راؤنڈ گجرات میں ہی ہو گا۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں تحریک انصاف کے سونامی کو روکنا اب انکے بس کی بات نہیں رہی نوجوانوں کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ وفاقی حکومت چند دن کی مہمان ہے۔چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ اپنے محبوب قائدین گجرات آمد پر تاریخی استقبال کرینگے سوک کلاں سے بڑے قافلہ رحمانیہ پل پر عمران خان کا استقبال کرینگے۔چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ پاکستان جاگ اٹھا ہے اور نااہل لوگوں اور حکمرانوں کے خلاف پورا پاکستان عمران خان کے شانہ بشانہ ہے اور اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان حکمرانوں سے اظہا ر بیزاری کررہے ہیں انشاء اللہ گجرات میں اپنے قائد عمران خان کا شایان شان استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کہ گجرات عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔یونین کونسل سوک کلاں سے بڑے قافلے اپنے محبوب قائد عمران خان کا جی ٹی روڈ رحمانیہ پل پر فقید المثال استقبال کرینگے۔