Published: 01-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)شفقت اللہ بٹ ایڈووکیٹ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ چیئر مین انسانی حقوق کمیٹیضلع گجرات پنجاب بار کونسل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کو کسی سیاسی پارٹی کا سیاسی ونگ نہ بنایا جائے عدلیہ اور بار کا وقار آزادی میں ہے بار عہدیداران کسی سیاسی پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے اپنا رول ادا نہ کریں اس سے وکلاء میں تفریق پیدا ہوتی ہے اور بار کی طاقت کمزور ہوتی ہے بار عہدیداران اپنا آزاد تشخص برقرار رکھیں، عہدیداران بار کی عزت بار کے وقار اور وکلاء کی حقیقی خدمت اپنی ترجیحات قرار دیں وکیل کی عزت صرف بار کے ساتھ ہے وکیل جب بار کی حدود کراس کرکے کسی سیاسی پارٹی کا آلہ کار بن جاتا ہے تو اس کی حیثیت اس بھیڑ کی طرح ہو جاتی ہے جو ریورڑ سے الگ ہو تو بھیڑیا اسے شکار کرلیتا ہے۔