Published: 01-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)چوکنانوالی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چوکنانوالی کے رہائشی شاہد محمود چیمہ سے اسلحہ کے زور پر قیمتی موٹر سائیکلموبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے جبکہ جلالپور جٹاں کے علاقہ مہوٹہ کلاں کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد افضل ساکن مہوٹہ کلاں کے طالب علم بیٹے اور بھتیجے سے قیمتی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے لالہ موسیٰ کے گاؤں چکوڑی شیر غازی سے چکوڑی شیر غازی کے رہائشی شہزاد احمد سے ڈاکوؤں نے قیمتی موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی چھین لی پولیس تھانہ گنجاہ صدر جلالپور جٹاں، صدر لالہ موسیٰ نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔