Published: 01-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) متحرک سیاسی راہنما پروفیسر محسن شہزاد وڑائچ نے ”متہ ہاؤس“سوک کلاں میں بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ہی قوم کی آواز کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آپہنچا۔انشاء اللہ عمران خان کا گجرات پہنچنے پر فقید المثال استقبال کرینگے۔پروفیسر محسن شہزاد نے کہا کہ ہمیں برادری سسٹم سے نکلنا ہو گا۔ہمیں علاقہ کی بہتری کیلئے عملاً کچھ کرنا ہو گا زبانی دعوؤں سے کچھ نہیں ہونا والا۔پروفیسر محسن شہزاد نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ عوام کا جم غفیر ہے جو امپورٹڈ حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہمیں عمران خان ساتھ دیتے ہوئے ہر صورت رحمانیہ پل پر اپنے قائد کے استقبال کیلئے پہنچنا ہو گا۔