میاں عمران مسعود پنجاب میں تعلیمی انقلاب کیلئے اقدامات کریں گے، چوہدری راشد پنوں

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی نائب صدر مسلم لیگ ق گجرات شہر وچیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ لاری اڈا چوہدری راشد اسلم پنوں نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کوچیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں میاں عمران مسعود نے پہلے بھی تعلیمی میدان میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں اب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لائینگے انہوں نے کہا ہے کہ میاں عمران مسعود ایک قابل اور فخر گجرات سیاستدان ہیں اس فیملی نے پہلے بھی گجرات کے عوام کی بھرپور خدمت کی اب بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑینگے چوہدری راشد اسلم پنوں نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا میاں عمران مسعود کو چیئرمین ٹاسک فورس ایجوکیشن منتخب کرنا انکی قابلیت کا ثبوت ہے چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو عزت سے نوازا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات