لانگ مارچ، چوہدری وجاہت حسین کی زیر سر پرستی سرائے عالمگیر میں مثالی استقبال تیاریاں

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت گجرات میں لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے متحرک، چوہدری وجاہت حسین کی زیر سرپرستی استقبال کے شیڈول طے کر لئے گئے، چوہدری حسین الٰہی،چوہدری موسیٰ الٰہی گجرات اور سرائے عالمگیر میں استقبال کے حوالے سے مختلف میٹنگز کا انعقاد بھی کیا گیا، گزشتہ ہفتے سے چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی گجرات کے تمام حلقوں سے عمائدین کو بلا کر میٹنگز کر رہے ہیں اور لانگ مارچ عمران خان کے استقبال کیلئے تیاریوں بارے مشاورت کی جا رہی ہے جس کے علاوہ گجرات کھٹالہ پھاٹک سے لیکر رامتلائی چوک، جی ٹی ایس چوک،سروس موڑ، رحمانیہ پل، دیونہ، لالہ موسیٰ الٰہی، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں استقبالی کیمپ لگانے بارے بھی فیصلے کئے گئے، اور تمام منصوب بورڈز پر عمران خان اور چوہدری صاحبان کی تصاویر نمایاں ہیں کو لگا دیا گیا ہے قیادت چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے پیغام ہے کہ گجرات کا استقبال پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا استقبال ہو گا این اے 68،69،70اور 71سے بڑے قافلے عمران خان اور لانگ مارچ کا استقبال کرینگے حلقوں میں ہمارے مسلم لیگی ساتھی معززین اپنے ساتھ گاڑیوں کے بڑے قافلوں کیساتھ رامتلائی چوک میں جمع ہونگے جہاں سے سرائے عالمگیر کی طرف رخ کیا جائے گا، عمران خان نے لانگ مارچ کا فیصلہ ان چوروں ڈاکوؤں کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے کیا ہے جو ذاتی مفاد کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ دس بارہ ڈاکوؤں چوروں کے لئے اکیلا عمران خان ہی کافی ہے، عوام میں مقبول لیڈر عمران خان ملک کیلئے جنگ لڑ رہا ہے ہم ڈٹ کر عمران خان کا ساتھ دینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات