لانگ مارچ، چوہدری موسیٰ الٰہی سرائے عالمگیر میں پاور شو کیلئے پر عزم، چوہدیر موسیٰ الٰہی

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر جناح ہسپتال لاہوراو رنشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا  کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دونوں ہسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر او ردیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیاجائے گا۔لاہو رکے جناح ہسپتال اور ملتان کے نشتر ہسپتال میں سائبر نائف ٹیکنالوجی کو جلد متعارف کرایاجائے گا اور دونوں ہسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی سے طریقہ علا ج کے بارے میں ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گھرکی ہسپتال کے تعاون سے سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کرچکی ہے اور اب پنجاب کے 2بڑے ہسپتالوں میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی جائزہ لیں گے اور اس ضمن میں جلد فیصلہ کرکے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے پروفیسرڈاکٹر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات