Published: 02-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما‘ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے حصول کے لئے ملکی خود مختاری‘ وقار اور سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ فیصل ووڈا کی پریس کانفرنس میں سب کچھ واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت پسند ریاست ہے مگر ایک سیاسی جماعت جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے چکروں میں ہے جس میں ان کو کسی صورت بھی کامیابی نہیں ملے گی۔