Published: 02-11-2022
فتح پور (ڈاکٹر قیصر چوہدری) ڈیرہ چوہدری لیاقت علی شاہ پور سے یوسی فتح پور سے بڑے قافلہ کے ہمراہ عمران خان کے حقیقی آزاد مارچ کا گجرات کی سرزمین پر تاریخی استقبال کرئے گے ان خیالات کا اظہار چوہدری لیاقت علی شاہ پور نے کہا استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ھے عمران خان کا گجرات کی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا عوامی سمندر استقبال کرکے ثابت کرے گا کہ ضلع گجرات چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا ھے ہم سابق وفاقی وزیر ایم این اے چوہدری وجاہت حسین۔کی کال پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے لانگ مارچ کا گجرات کی سرزمین پر تاریخی استقبال کرکے ثابت کرے گے کے ضلع گجرات کی باشعور غیور عوام چوہدری برادران سے محبت اور وفا کا عملی اظہار کرے گے یوسی فتح پور سے بڑے قافلہ کے ہمراہ چوہدری برادران کی قیادت میی عمران خان کے لانگ مارچ کا گجرات آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔اھنوں نے کہا کہ عمران خان محب وطن عوام دوست رہنما جہنوں نے ہمیشہ حق اور سچ پر ڈٹے رھے جہنوں نے مفاد پرست ٹولہ کے خلاف کھڑے رھے آج بھی ان کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز کیا ھے ملک کو حقیقی جمہوریت کی طرف گامزن کرنے والے عوامی لیڈر ھے فتح ان کا ہی مقدر بنے گی ہماری تمام تر ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں ہم چوہدری برادران کی قیادت میں متحد ھے لانگ مارچ کو کامیاب کروانے میی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گے۔اھنوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا مشن حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت تابعداری ھے اس پر سختی سے کار بند ھے خدمت اور تابعداری کا مشن لے کر میدان میں اتریں ہیں