Published: 02-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں زاہد محمود آف کولیاں شاہ حسین نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہہ دیا۔ پاکستانی عوام جاگ اٹھی۔ گجرات‘ لالہ موسیٰ اور کھاریاں آمد پر اپنے کپتان کا بھر پور والہانہ استقبال کریں گے۔ صحافی خاتون کے جاں بحق ہونے پر دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ آزادی لانگ مارچ میں ہر شہر کی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ اب ملک کا واحد مسیحا عمران خان کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو آزاد قوم بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔