حکیم شہباز الحسن کی معاشرتی و صحافتی خدمات لا زوال ہیں، کاشف منور لکی

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و سابق امیدوار برائے ایم پی اے ضلعی چیئرمین سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ گجرات کاشف منور لکی چیف ایگزیکٹو لکی میڈیکل سٹور نے گزشتہ روز سوک کلاں میں جا کر ممتاز صحافی چیف ایڈیٹر قومی جذبہ حکیم شہباز الحسن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بھائیوں اور صاحبزادے فصیح الحسن کو پرسہ دیا اور بعد ازاں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف منور لکی نے کہا کہ حکیم شہباز الحسن زندہ دل شخصیت ملنسار انسان تھے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہترین صلاحیتوں سے نوازا تھا اور بہت اچھے صحافی تھے جو معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل رہتے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات