ڈنگہ، رکشہ پر چار جنگ لگا قیمتی موبائل چوری ہو گیا

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) رکشہ کے چارجنگ سوئچ پر لگا موبائل چوری۔ تفصیلات کے مطابق سعید خاں ولد غلام بشیر قوم پڈھیار سکنہ منظور آباد لوکڑی مکڑاں ڈنگہ نے گزشتہ روز دن 12 بجے پھالیہ روڈ پر PSO پمپ کے قریب رکشہ کھڑا کیا اور موبائل مالیتی 55 ہزار چارجنگ پر لگا کر ذرا دور گیا واپس آیا تو موبائل غائب تھا۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے نا معلوم چور کے خلاف 379 ت پ کے تحت پرچہ درج کر لیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات