چوہدری عمران اسلم وڑائچ کی قیادت میں لانگ مارچ کا استقبال کرینگے،معظم علی

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری عمران اسلم وڑائچ کی قیادت میں لانگ مارچ کا چوہدری پرویز الٰہی چوہدری مونس الٰہی کی ہدایات کی روشنی میں لانگ مارچ کا شایان شان استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت معظم علی نے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی چوہدری عمران اسلم وڑائچ کی قیادت میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، چوہدری پرویز الٰہی چوہدری مونس الٰہی کے احکامات کی روشنی میں استقبال کی تیاریاں ہر لحاظ سے مثالی ہیں انشاء اللہ گجرات کا استقبال پورے پاکستان میں سب سے زیادہ بڑا اور مثالی ہو گا چوہدری برادران جیسی محب وطن قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات