Published: 02-11-2022
کوٹلہ ارب علی خاں (غفور احمد گل+عابد مرزا)چوہدری موسی الہی کے قریبی ساتھی ذوالفقار اکبر بٹ سنئیر نائب صدر انجمن تاجران کوٹلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں چوہدری موسی الہی کی کال پر عمران خان کا چوہدری موسی الہی ہاوس سرائے عالمگیر ایسا استقبال کیا جائے گا جس کی مثال نہیں ملے گئی عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پورے ملک میں بہت جلد حق کی جیت ہو گئی اور عمران خان وزیر اعظم پاکستان ھوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت گھروں میں رھنے کا نہیں بلکہ حقیقی آزادی کے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے جوق در جوق باہر نکلنے کا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے اس نادر موقع کو گنوا دیا تو پھر سوا? پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیں ھو گا۔