Published: 02-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گجرات ریحا ن بشیر نے مجسٹریٹ درجہ اول، گجرات محمد عبا س کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے ڈسٹرکٹ جیل، میں موجود تمام بیرکس خصوصاَ کچن، ڈسپنسری، خواتین وارڈ اور بچو ں کی وارڈ کا بھی تفصیلی معائینہ کیااوروہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کابھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیمعمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث ملز مان کو مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورکھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔