چوہدری افتخار احمد مٹو فلو ر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر منتخب

Published: 29-09-2022

Cinque Terre

گجرات(جنرل رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری افتخار احمد مٹو منتخب ہو گئے۔ گزشتہ روز انہوں نے لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ سنٹرل چیئرمین عاصم رضا احمد، سینئر وائس چیئرمین حافظ احمد قادر سمیت دیگر تمام عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ تقریب میں صدر گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نواز بٹ، چوہدری لیاقت علی چاڑ، چوہدری عثمان پرویز سلطان فلور ملز، چوہدری ارسلان پرویز سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب، معوذ خان، احمد حسن مٹو دیگر گجرات، منڈی بہاؤالدین سے فلور ملز مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ فلور ملز مالکان کے بے تحاشہ مسائل ہیں جن پر ہماری گہری نظر ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام مسائل حل ہوں گے جو آواز گروپ کی طرف سے وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات