حکیم شہباز الحسن انسان دوست، معاملہ فہم صحافی تھے، چوہدری عکاظ متہ

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) سینئر صحافی،ممبر گجراتپریس کلب حکیم شہباز الحسن چیف ایڈیٹر، قومی جذبہ میگزین)کی نماز جنازہ میں امیدوار چیئرمین یونین کونسل سوک کلاں چوہدری عکاظ ضیاء متہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔علامہ امتیاز الحسن قادری، آصف الحسن بٹ،فصیح الحسن بٹ سے فرداً فرداً اظہار تعزیت کیا۔چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ حکیم شہباز الحسن انسان دوست شخصیت تھے۔انکی علاقہ کیلئے صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ خاندان کے افراد کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات