ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ سے سجاد اکرم ریحانیہ، چوہدری اظہر کی ملاقات

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ نائب صدر چوہدری اظہر گزشتہ روز سابق صدر بار ممتاز قانون دان سابق ناظم مسلم لیگی راہنما چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر بننے پر مبارکباد دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا نیک خواہشات کا اظہار کیاچوہدری سجاد اکرم ریحانیہ اور چوہدری اظہر نے ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کی چوہدری برادران سے وابستگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر چوہدری برادران کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات