Published: 02-11-2022
گجرات(محبوب عالم)سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتنہ خان اقتدار سے کیا الگ ہوا ہے کبھی اداروں کو کبھی انکے سربراہوں کو دھمکیاں دیتا ہے تو کبھی انہیں واسطے دینا شروع کر دیتا ہے۔کبھی کہتا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ پر امن ہو گا اور پھر خونی انقلاب کی دھمکی دینا شروع کر دیتا ہے۔جو بات پی ٹی آئی کا ہی لیڈر فیصل واڈا کہتا ہے کہ میں مارچ کو خونی دیکھ رہا ہوں وہی بات عمران فتنہ بول رہا ہے۔کبھی آرمی چیف کی تقرری کا مطالبہ کرتا ہے تو کبھی الیکشن کی ڈیٹ کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔کبھی میر جعفر میر صادق اور جانور کے لقب دیتا ہے تو کبھی رات کی تاریکی میں انہیں کے پاؤں پکڑ لیتا ہے۔چیری بلاسم کہتا ہمیں ہے اور پاؤں خود نہیں چھوڑتا۔قوم کو فتنہ خان کے دونوں چہروں کو پہچاننا ہو گا۔توشہ خانہ چور،قوم کی عزت سر بازارنیلام کرنے والا ہمارا لیڈر نہیں ہو سکتا۔چند کروڑ کے عوض قومی تحائف انہی تحائف دینے والوں کے ہاتھ بیچنا کس قدر اذیت کا باعث ہے یہ قوم اچھی طرح جانتی ہے۔فارن فنڈنگ سے ملنے والے اربوں روپ کے خیراتی عطیات کس طرح پی ٹی آئی کی سیاست میں جھونک دیئے گئے وہ بہت بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔