تجارتی تنظیموں کا ترمیمی بل، چیمبر، پیفما عہدیداران کا انتخاب دو سال کیلئے ہو گا

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کے مشورے کے مطابق تجارتی تنظیموں کی ترمیمی بل 2022ء پر دستخط کر دیئے جس میں تجارتی تنظیمیں ترمیم کے مطابق 2 سال بعد الیکشن کرایا کریں گی۔ صدر پاکستان کی طرف سے بل پر دستخط کرنے کے بعد اب گجرات چیمبر کے صدر سکندر اشفاق، چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن عمیر رفیق، صدر آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن حماد اسلم، چیئرمین آل پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن حاحی محمد زاہد اور دیگر عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران 2 سال تک صدر رہیں گے اور اب ہر 2سال بعد ڈی جی ٹی او وزارت تجارت سے منسلک کے تحت ایف پی سی سی آئی ذیلی تجارتی تنظیمیں 2 سال بعد انتخابات کرانے کی پابند ہوں گے۔ اب عہدیداران کا انتخاب 2 سال بعد ہوا کرے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات