Published: 29-09-2022
گجرات(شاہد رسول سے)کمشنر ایف بی آر گجرات چوہدری محمد انورنے تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرن فائلز کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے لہٰذا 30ستمبر سے پہلے پہلے اپنی ریٹرن جمع کروائیں تاکہ آپ کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے آپ سب پر فرض ہے کہ اپنا ٹیکس ایمانداری کیساتھ جمع کروائیں۔