Published: 02-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) ممتاز بزنس مین، کاروباری شخصیت سہیل انور بٹ کے جوانسالہ بیٹے سہل بٹ جو گزشتہ سال وفات پا گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عرفان نے خطاب کیا۔عمران چشتی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر شہر بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات نے اجتماعی دعا میں شرکت بھی کی جس میں چوہدری اظہر حسین، چوہدری علی ابرار جوڑا، عاصم مشتاق بٹ، احمد حسن مٹو، شکیل افضل بھٹی، شیخ نصیر احمد، خادم علی خادم، محمد علی نقوی،چوہدری توصیف عبداللہ، خالد گھمن، شاہد محمود، چوہدری تجمل، عرفان بٹ، عابد شاہ،شیخ محمد اجمل، کاظم شاہ، رانا رضوان، عثمان لطیف اور دیگر شخصیات اجتماعی دعا میں شریک تھیں۔