ترکی کا قومی دن، سفیر کی دعوت پر سکندر اشفاق، سیٹھ معصوم قمر تقریب میں شریک

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم سے)سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس نے محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس کے ہمراہ ترکی کے 99ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیرپروفیسر ڈاکٹر محمت پکاسی کی دعوت پر سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صدر گجرات چیمبر نے ترکی کے پاکستان میں سفیر کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور خیر سگالی اور محبتوں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ترکی کے سفیر کو گجرات چیمبر کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ صدر گجرات چیمبر اور نائب صدر گجرات چیمبر نے اس موقع پر  الفرڈ گرناس جرمنی کے پاکستان میں سفیر، ایڈم ٹگیو انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر اور نیپال کے پاکستان میں سفیر سے بھی ملاقات کی اور انہیں گجرات چیمبر آف کامرس کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

آج کا اخبار
اشتہارات