چوہدری صاحبان کا ہر یہ والہ کیلئے 12 کروڑ گرانٹ کا تحفہ، کاشف بلالا یڈووکیٹ

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ہریہ والاچوہدری کاشف بلال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں ہریہ والا کی ترقی وخوشحالی کیلئے 12 کروڑ کے فنڈز فراہم کیے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ میں گلیوں نالیوں کی تعمیر کیلئے6 کروڑ60 لاکھ روپے کے ٹینڈر پراسس مکمل ہوچکا ہے جبکہ محکمہ ہائی ویز میں گاؤں ہریہ والاتا لالہ چک سڑک کیلئے2 کروڑ56 لاکھ‘گاوں ہریہ والا تا ہریہ والا قبرستان کیلئے2 کروڑ74 لاکھ روپے کا ٹینڈر اسی ہفتے ہورہا ہے بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوجائیگا انہوں نے کہا ہے کہ ہریہ والا تا شادیوال مین سڑک کی تعمیر سے بھی تمام مسائل حل ہوجائینگے چوہدری برادران سے ملاقات میں ہریہ والہ کی ترقی ہی اولین ترجیح رہی چوہدری مونس الٰہی کی طرف سے فورا فنڈز کا اجراء پر انکے شکرگذار ہیں چوہدری کاشف بلال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے69 میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس تکمیل سے گجرات کا شمار ترقی یافتہ شہروں میں ہوگاٹریفک مسائل حل ہونے کیساتھ بہترین سفری سہولیات مہیا ہونگی گجرات شہر کو نئی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پرکا سارا کریڈٹ ویژنری لیڈر چوہدری مونس الٰہی کو جاتا ہے انکی بہترین حکمت عملی سے گجرات وسیع پیمانے پر ترقی کی منزلوں پر گامزن ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات