ریو نیو عوامی خدمت، انتظامی افسران دن بھر شکایات سنتے رہے

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے تحصیل آفس گجرات میں اپنی موجودگی میں عوامی مسائل سنے اور شکایات کے بروقت حل کے لئے احکامات صادرکئے،تحصیل گجرات میں منعقدہ کچہری میں اے سی گجرات احسن ممتاز، اے سی آفس کھاریاں میں سلمان اکبر،اسسٹنٹ کمشنرسرائے لمگیر میں اے سی محمد عضمان موجود رہے جبکہ لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل، انتقالات، معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے لئے کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا، ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے کہا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ میں باقاعدہ طور پر ریو نیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ڈومیسائل، فرد کا اجرا،انتقالات،رجسٹری اور درستگی ریکارڈ ایک چھت کے نیچے نمٹائے جاتے ہیں، تمام متعلقہ افسران سارا دن کھلی کچہری میں موجود رہتے ہیں اور عوام کے مسائل موقع پرحل کئے جاتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات