Published: 02-11-2022
گجرات (محبوب عالم سے) ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹو جنت جیولرز ندیم اکرم بٹ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے علاقہ میں مچھروں کی بہتات کے خاتمہ کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا۔انہوں نیالخدمت فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے فراہم کئے گئے ورکرز کو ذاتی جیب سے کیمیکل فراہم کر کے نظام آباد اور ڈنڈے مار کے محلوں میں مچھر مار سپرے کرا دیا۔تاکہ اہل محلہ کو ڈینگی اور دوسرے مچھروں سے نجات ملے۔ شہری ملیریا اور ڈینگی سے محفوظ رہیں اور سکون کی نیند سو سکیں۔اہل محلہ کی طرف سے ندیم اکرم بٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن کا اظہار تشکر۔