Published: 29-09-2022
گجرات(ارشد علی سے)تھانہ صدر گجرات کے علاقہ کالا چک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے سیمنٹ سریا کی دکان کے مالک سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے چھین لئے، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کالا چک کا رہائشی اظہر حسین گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ملزمان لوگوں کے اکھٹا ہونے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی گنے کے کھیتوں میں چھپ گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری ڈی پی اوسید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے کھیتوں میں چھپے ڈاکوؤں کو گھسیٹ کر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اس موقع پر شہری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور انہوں نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکو گجرات کے خانہ بدوش تھے جن کی شناخت را ز رکھی جارہی ہے، پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔