وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دی جائے کیونکہ سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال اور گڈ گورننس کیلئے فنانشل مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی اور ہر 3 ماہ بعد فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکموں کے مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی اور مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ سیکرٹری خزانہ نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی

آج کا اخبار
اشتہارات