ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا حلقہ کے مختلف دیہات کا دورہ، ملاقاتیں، فاتحہ خوانی

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگکے راہنما و امیدوار حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، لانگ مارچ کے استقبال کے پروگرام پر لائحہ عمل طے کیا، اعوان شریف میں ملک فاروق اعظم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ان کے بیٹوں فیصل فاروق یاسر فاروق سے اظہار تعزیت کی مسلم لیگ اعوان شریف کے معززین اور کارکنان سے ملاقات کی، چوہان میں چوہدری اکرم چوہدری اصغر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی، دھن مستری محمد شریف کی وفات پر اظہار افسوس فاتحہ خوانی کی، ماسٹر حنیف دھن کی رہاہش گاہ پر معززین دھن سے ملاقات کی حاجی بشیر دھن حکیم ضیاء اللہ، چوہدری خالد دھن سمیت مسلم لیگی موجود تھے، مرزائی چک میں سمیع اللہ کھوکھر کے دادا کی وفات پر اظہار افسوس فاتحہ خوانی کی نوشہرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معانیہ کیا ٹھیکدار سکندر کسوکی موجود تھے، ٹانڈہ میں نعیم بٹ سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی،چوہدری زاید اکبر کی رہاہش گاہ  نوید اکبر اجنالہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی، احمد رضا صابر گہیاں، رمیض بھٹی کڑیانوالہ، ملک اسد اعوان، عمران امین بھٹی، معظم علی اجنالہ ہمراہ تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات