Published: 03-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمسلم لیگی رہنما،سابق تحصیل ناظم گجرات میاں ہارون مسعودنے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ میاں اکبرہاؤس گجرات میں چوہدری شاہزیب منورڈوئیاں،سابق ناظم چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ کااہتمام کیا اس موقع پر چوہدری منور،شہزاد ماربل بلڈرزراولپنڈی،میاں زورین مسعود ودیگربھی موجود تھے۔قبل ازیں معززمہمانوں کا میاں اکبرہاؤس آمد پروالہانہ اورپرتپاک استقبال کیاگیا میاں ہارون مسعود نے اپنے صاحبزادے میاں زورین مسعود کے ہمراہ چوہدری شاہزیب منورڈوئیاں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرپھولوں کاگلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔ظہرانہ تقریب میں گجرات کی سیاسی صورتحال،عوامی مسائل سمیت دیگراہم امور پربھی تبادلہ خیالات کیاگیا۔اس موقع پرچوہدری شاہزیب منورڈوئیاں، چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں نے میاں ہارون مسعود، میاں زورین مسعود کا پرتکلف ضیافت پرشکریہ ادا کیا