چوہدری اشرف ریحانیہ میاں پرویز پگانوالہ کی تاجروں سے ملاقات

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات کے چیف آرگنائزر و سابق چیئرمین چوہدری محمد اشرف ریحانیہ، میاں پرویز اختر پگانوالہ نے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران کے دفتر جا کر ملک بابر نسیم، وحید بٹ، عالم گیر بوبی پہلوان، شیخ افضال، شیخ افضال الرحمن شاد، ودیگر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ و مٹھائی پیش کی بعد ازاں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ قائدین چوہدری برادران کی طرف سے ملنے والی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں گے ان لوگوں کی تاجر برادری کے لیے خدمات ہر لحاظ سے مثالی اور قابل ستائش ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات