Published: 03-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)پاکستان بزنس فورمگجرات کے صدرحاجی اسلم جاوید قاسم آباد چیف ایگزیکٹو پاک ٹیک موبائل گزشتہ روز مسلم لیگ گجرات سٹی کے رہنماچوہدری شہزاد گل کے دفتر ڈیرہ چوہدری عطاء اللہ گل مرحوم گئے اورچوہدری شہزادگل کووزیراعلیٰ پنجاب کامشیربننے پرپھولوں کاگلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی نیک خواہشات کااظہار کیا حاجی اسلم جاوید قاسم آباد نے کہاکہ چوہدری عطاء اللہ گل مرحوم عوامی رہنماتھے انکاصاحبزادہ بھی انکے نقش قدم پرچل رہاہے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرینگے۔ اس موقع پر شہزاد گل نے حاجی اسلم جاوید کے ساتھ خوشگوارموڈ میں گپ شپ کی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیالات کیا۔