میاں محمد اعجاز کی زیر صدارت انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) انجمن بہبودیئ مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا ماہانہ اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں ہوا جس میں جنرلسیکرٹری جاوید بٹ نے سابقہ ماہ کی کارکرگی رپورٹ پڑھ کر سنائی جس کی ہاؤس نے توثیق کی۔ اجلاس میں انجمن بہبودیئ مریضاں کے صدر میاں محمداعجاز نے بتایا کہ ماہ اکتوبر میں 5745 مریضوں کو 7 لاکھ، 95 ہزار روپے کی ادویات دی گئیں اور کل اخراجات 9 لاکھ27 ہزار، 856 روپے کے ہوئے۔ اجلاس میں شیخ افضال الرحمان شاد نے کینسر کیئر ہسپتال میں ایک لاکھ روپے کا چیک جاوید بٹ کو دیا۔ اجلاس میں خادم حسین سلیمی، چوہدری سلیم اختر، خادم علی خادم، امتیاز احمد، مرزا افضال خالد، مرزا خالد محمود،نگہت اقبال قریشی، روبینہ خالد، نزہت یاسمین، شیخ رضوان بھی موجود تھے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات