Published: 04-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان پرہونیوالے حملے کے فوری بعد شوکت خانم ہسپتال جاکران کی عیادت کی اورنیک خواہشات کااظہار کیا بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کوخون سے رنگنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہیں،اللہ کاشکرادا کرتے ہیں کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے،انہوں نے پاکستان کے دلیرکپتان کی جرات کوسلام اوران کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اورکہاکہ انشاء اللہ اس گھناؤنے حملے میں ملوث مجرم نہ چھپ سکیں گے اورنہ ہی بچ سکیں گے۔