عمران خان بہادر لیڈر اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ دشمن نا کام ہوا، چوہدری حسین الٰہی ایم این اے

Published: 04-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے مونس الٰہی کے سوشل میڈیا پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ قوم کا کپتان خیرو عافیت سے ہے انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے سینیٹر فیصل جاوید، محمد احمد چٹھہ و دیگر افراد جو کہ حملہ کے دوران زخمی ہوئے کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ دشمن ناکام ہواعمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات