Published: 04-11-2022
گجرات (ارشد علی سے)RPOگجرات ڈویژن ڈاکٹر اختر عباس نے کہا ہے کہ وزیر آباد PTIلانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔جس کی پنجاب پولیس بھرپور تحقیقات کر رہی ہے۔واقعہ میں ایک شہری معظم نواز گوندل سکنہ زویر آباد جاں بحق ہو گئے جبکہ سابق وزیراعظم سمیت سات افراد زخمی ہیں۔RPOاختر عباس نے کہا کہ گجرات ریجن پولیس نے لانگ مارچ کو سکیورٹی دینے کے انتظامات کیے تھے۔فائرنگ واقعہ میں مشکوک ایک شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب پولیس کا سی ٹی ڈی ڈیپارمنٹRPOگجرات ڈویژن اور DPOگجرات خصوصی تفتیشی ٹیموں کے ذریعے وقوعہ کی ہر طرف ہر زوایے سے تفتیش کر رہے ہیں واقعہ کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائینگے۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے قائدین کو بلٹ پروف شیشہ اور حفاظتی شیشہ نصب کرنے کی ایڈوائس کی گئی تھی۔اگر سکیورٹی ہدایات پر عمل کیا جاتا تو سانحہ سے بچا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس مکمل الرٹ اور کام کر رہی ہے۔