عمران خان پر حملہ بزدلانہ سازش حملہ کے تمام محرکات سامنے لائے جانے ضروری اور قوم کی آواز ، ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ

Published: 04-11-2022

Cinque Terre


گجرات (آصف علی بھٹی سے ) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما ا میدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ ملکی سلامتی کیخلاف سازش ہے ، عمران خان مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں ، بزدلانہ حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں تا کہ اصل محر کات کا یقین ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کیساتھ وفا ثابت کی اور عمران خان کے ویژن کی تکمیل کر رہے ہیں ۔

 


 

آج کا اخبار
اشتہارات