عمران خان نے معیشت ڈبودی، سڑک مارچ افرا تفری کے سوا کچھ نہیں، نوابزادہ طاہر الملک

Published: 08-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلعگجرات نوابزادہ طاہر الملک نے ڈیرہ اجنالہ پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ، مسلم لیگ(ن) سوشل میڈیا ضلع گجرات کی تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، آج کل کی سیاست نوجوانوں کی سیاست ہے الحمد اللہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم احسن طریقہ سے پارٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات اور مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ضلع گجرات کے تمام عہدیداران، کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پارٹی کی مضبوطی اور تنظیموں کو مضبوط و فعال بنانے میں اسی طرح محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھیں، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ 9نومبر کو ڈیرہ اجنالہ پر ہونے والے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا،نوابزادہ طاہر الملک نے موجودہ ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں نے مل کر ملکی حالات اس قدر خراب کردیئے ہیں کہ ہر طرف افرا تفری کا سماں ہے، اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں صفر کارکردگی دکھانے والے آج سڑکوں پر ملکی معیشت کو بچانے کے لئے نعرے مار رہے ہیں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ عمران خان نیازی اور ان کی پوری ٹیم ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہبا زشریف ملک کے غیور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے رہے ہیں ملکی معیشت کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات