Published: 15-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)گجرات کے بعد سرائے عالمگیر میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل، آج 15نومبر بروز منگل موسیٰ الٰہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں فقید المثال استقبال ہو گا، بڑا پنڈال سجا دیا گیا، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اور امیدوار حلقہ این اے 71چوہدری موسیٰ الٰہی کی زیر قیادت سرائے عالمگیر میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں، مسلم لیگی پرجوش، گجرات کی طرح سرائے عالمگیر میں بھی تاریخ سا ز استقبال ہو گا۔