Published: 15-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ تحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری عاطف عظمت حسین سید آف بیووالی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی مارچ کی جنگ آخری حد تک لڑے گی اور ملک کو لوٹنیوالوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اور انکے ساتھ کارکن آخری حد تک جائے گی۔ امپورٹڈ وزیر اعظم کو ملک کی فکر نہیں آئے روز مختلف ممالک کے دوروں نے ان کی آنی جانی سیاست کا پول کھول دیا ہے،عاطف عظمت سید نے کہا کہ کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کی سربراہی میں موسیٰ الٰہی ہاؤ س سرائے عالمگیر میں فقید المثال استقبال کیا جائیگا، گجرات کی طرح سرائے عالمگیر میں بھی ہزاروں شرکاء ہونگے، گجرات شہر اور حلقہ این اے 68سے بڑے قافلے موسیٰ الٰہی ہاؤس استقبال کیلئے موجود ہونگے، عاطف عظمت سید نے کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی قیادت میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کا شاندار استقبال کرینگے۔ عمران خان پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن اور آواز ہیں، لانگ مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے مخالفین کی تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھر دیا۔