Published: 15-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک بابر نسیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرات شہر و گردو نواح میں ہماریقائدین چوہدری برادران نے ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کروائے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ایم این اے چوہدری مونس الٰہی گجرات کو تعمیرو ترقی کے حوالے سے مثالی بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات شہر اور ضلع میں جتنے میگا پراجیکٹس وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہیں وہ پایہ تکمیل کو پہنچے تو گجرات ملک بھر میں جدید تعمیرو ترقی کا حامل شہر بن جائے گا، ملک بابر نسیم نے کہا کہ چوہدری برادران اہل گجرات کے مسیحا ہیں اور جب بھی چوہدری برادران بر سر اقتدار آئے گجرات میں خوشحالی ترقی میں اضافہ ہوا۔