Published: 15-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدریپرویز الٰہی نے ممتاز مسلم لیگی سابق چیئر مین چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو سیاسی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب میں محمد سلیم کمبوہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نوٹیفکیشن کی کاپی دی، چوہدری محمد سلیم کمبوہ نے کہا چوہدری پرویز الٰہی اہل گجرات کا فخر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مخلص کارکنوں کو یاد رکھا، ہم انشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے اور جماعت کو منظم و متحرک بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں و وسائل صرف کریں گے، ہم چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔