شیخ افضال احمد سے مہر شیراز کی ملاقات، گلدستہ پیش کیا

Published: 15-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)ممتازسماجی شخصیت مہرشیرازیوکے گزشتہ روزسابق صوبائی وزیرمیاں عمران مسعود کے ہمراہ ممتازبزنس مین انجمن تاجران کے گروپ لیڈرشیخ افضال کے دفترگئے اورانہیں انجمن تاجران کاگروپ لیڈرمقررہونے پرمبارکباددی،مہرشیرازیوکے نے کہاکہ شیخ افضال ہردلعزیز سیاسی سماجی شخصیت ہیں وہ بطور تاجروں کے گروپ لیڈر نہ صرف تاجربرادری کے مسائل حل کریں گے بلکہ انتظامیہ اورتاجربرادری کے مابین ایک پل کاکرداراداکرینگے پہلے بھی بطور بزنس مین چیئرمین انجمن تاجران وہ تاجروں کی مثالی خدمت کرتے رہے ہیں مہرشیرازیوکے نے شیخ افضال کو پھولوں کاگلدستہ پیش کیااس موقع پر بزرگ سماجی شخصیت چوہدری احسان ودیگرموجودتھے

آج کا اخبار
اشتہارات