Published: 29-09-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے اجنالہ ہاؤس میں مسلم لیگی راہنما چوہدری شان ظفر حاجیوالہ کی ملاقات، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری محمد نو ازاجنالہ بھی موجود تھے،چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے چوہدری شان ظفر نے ملاقات کے دوران یونین کونسل حاجیوالہ سمیت حلقہ کے مسائل اور چوہدری حسین الٰہی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور چوہدری حسین الٰہی کی حلقہ کے لئے خدمات کو بھی سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔