Published: 15-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ممتاز مسلم لیگ راہنما نعمان اکبر وڑائچ کو ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیکمیٹی ڈسٹرکٹ گجرات کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے جبکہ وائس چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہوں گے اور سیکرٹری ممبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ ممبران میں چوہدری ذوالقرنین نجیب چیمہ، امتیاز احمد، ڈی پی او گجرات بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گجرات کی ممتاز شخصیات نے چیئرمین نعمان اکبر وڑائچ اور ممبران ذوالقرنین نجیب چیمہ، امتیاز احمد کو مبارکباد دی ہے۔