Published: 15-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، بہلولپور نماز جنازہ میں شرکت کی اور مختلف دیہاتوں میں فاتحہ خوانی کیاور عمائدین سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انکے ساتھ محمد ارشد بھٹی کری شریف، یاسر بھٹی کڑیانوالہ،چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، میاں شاہزیب، ملک اسد اعوان بھی موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے بہلولپور میں سابق ناظم چوہدری مظہر زمان مرحوم کی والدہ محترمہ اور چوہدری جہانگیر مظہر کی دادی جان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے، انہوں نے موضع مینووال میں عتیق الرحمن کے چچا کی وفات پر،سابق کونسلر حاجی اسلم ڈھاریوال کی وفات پر، ضرار پنجاب پولیس کی ہمشیرہ کی وفات پر، لکھنوال میں عمران اصغر محمد یونس کی بھاوج اور عامر وڑائچ کے والد کی وفات پر،چوہدری قیصر کے والد کی وفات پر،سید ذاکر بخاری ماڑی وڑائچاں کی والدہ کی وفات پر، سید شبیر شاہ کے بیٹے کی وفات پر، سمیع اللہ کھوکھر مرزائی چک کی دادی مرحومہ کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا شامپور کھوکھراں، مسلم لیگی راہنما و سابق ناظم ملک محمد نعیم شامپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملک محمد نعیم نے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ اور آنے والے مہمانوں کو آب زم زم اور عجوہ کھجوریں پیش کی اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر چوہدری آصف وڑائچ بھاگووال،چوہدری بشیر وڑائچ، یاسر بھٹی کڑیانوالہ، چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، ملک اسد اعوان و دیگر موجود تھے۔