Published: 15-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے)سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم و ضلعی راہنما چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہا ہے کہ آج ڈیرہ مچھ یانہ بھمبرروڈ سے بہت بڑے قافلے کے ہمراہ سرائے عالمگیر حقیقی آزادی مارچ کے استقبال کے لییپہنچیں گے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ نااہل حکمرانوں سے آزادی چاہتے ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائے گی اور ملک کو بیرونی قوتوں کے چنگل سے آزاد کروائے گی عمران خان ملک کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے وہ دن رات مصروف عمل ہے ہم عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں اور حقیقی آزادی کے اس سفر میں گجرات کا قافلہ ہمیشہ صف اول میں شامل رہے گا۔