Published: 15-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز راہنما مسلم لیگ ن سابق چیئر مین شاہد نعیم بٹ لنگے کو صدر اور ملک شبیر احمد خیالی کو جنرل سیکرٹری مسلم لیگن کسان ونگ ضلع گجرات نامزد کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، اس امر کا اعلان مسلم لیگ ن پنجاب کسان ونگ کے صدر میجر ریٹائرڈ سید ذوالفقارعلی شاہ نے ایم این اے ن لیگ محمود بشیر ورک کے آفس گوجرانوالہ میں پر وقار تقریب میں کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعظم پاکستان عطاء اللہ تارڑ،صدر کسان ونگ گوجرانوالہ ڈویژن سید غلام عباس شیرازی سمیت ن لیگ کے راہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجو دتھی، احسان اللہ آف سوک کلاں کو سینئر نائب صدر گجرات اور نذیر حسین شاہ آف بیووالی کو نائب صدر گجرات ضلع نامزد کیا گیا ایم این اے محمود بشیر ورک اور سید ذوالفقار علی شاہ نے نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنے عہدوں کو بھاری ذمہ داری سمجھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور ترویج کے لئے کام کریں گے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر شاہد نعیم بٹ ودیگر نے کہا کہ پارٹی قائدین نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے انشاء اللہ احسن طریقہ سے عہدابراہ ہونے کی کوشش کریں گے اور مسلم لیگ ن کو ضلع گجرات کے کسانوں کی مقبول ترین جماعت بنادیں گے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے حال ہی میں ملک کے کسانوں کی بہتری کے لئے جو انقلابی ریلیف پیکیج دیا ہے اس کے دور میں بہترین نتائج نکلیں گے۔