آرمی چیف تقرری متنازع نہ بنائی جائے، چوہدری شجاعت حسین

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

اسلام آباد (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے دعاکی ہے کہ ملک میں  جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہوبیشتر سیاستدان شکوہ، جواب شکوہ الزامات میں  الجھے ہوئے ہیں  ،تحمل و برداشت،رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں  جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں  ،چوہدری شجاعت حسین نے بیان میں  کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں  انہوں  نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے آرمی چیف بننے کے بعد وہ کسی خاندان،قبیلے یاعلاقے کا نہیں  ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی انہوں  نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان،ملک کا منصف اعلیٰ ہوتا ہے چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے،

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات